ہم نے حکومت کا مجوزہ مسودہ یکسر مستر د کردیا ، مولانا فضل الرحمان 

ہم نے حکومت کا مجوزہ مسودہ یکسر مستر د کردیا ، مولانا فضل الرحمان 

(ویب ڈیسک )   جے یو آئی  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کا مجوزہ مسودہ یکسر مستر د کردیا  ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے  صحافیوں سے گفتگو میں  کہا کہ  اگر ہم اس مسودے کا ساتھ دیتے تو یہ ملک اور قوم کی امانت میں خیانت ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کا مجوزہ مسودہ یکسر مستر د کردیا۔ اب تو حکومت بھی کہہ  رہی ہے کہ ہمارہ کوئی مسودہ  نہیں تھا۔

صحافی نے پوچھا کہ  آج خبریں چلی ہیں کہ عمران خان نے آپ سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیا، اس پر مولانا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ  میں بھی جواب نہیں دے رہا۔

مولانا نے کہا کہ  میں اس معاملے ہر اس سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

اسد قیصر کی گفتگو: 

اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ   مولانا فضل الرحمان کو کھانے پر مدعو کیا، ہم نے مسودوں کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے، ہم ان مسودوں کو نہیں مانتے، جو بھی ہوگا اپوزیشن ایک ساتھ مل کر مشاورت سے کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ  خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بے چینی ہے، اس ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، اپوزیشن کو اکھٹے ہوکر آواز اٹھانی چاہئے۔

اسد قیصر نے  کہا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آئینی ترمیم ہو اور مسودے کو پارلیمنٹیرین سے چھپائے، اس قانون سازی کو کسی صورت نہیں مانتے، کل لاہور میں وکلاء کنونشن ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اغواء ایم این ایز واپس آگئے ہیں، پارلیمانی کمیٹی میں ہم بیٹھتے ہیں، پبلک اکاونٹس کے چیئرمین اگر حکومتی جماعت سے آتا ہے تو ہم دیگر کمیٹیوں میں نہیں بیٹھیں گے۔

Watch Live Public News