پاکستان میں مہنگائی ایشیائی ملکوں کےمقابلےمیں بلند ترین سطح پر ہے، بلوم برگ

پاکستان میں مہنگائی ایشیائی ملکوں کےمقابلےمیں بلند ترین سطح پر ہے، بلوم برگ

(ویب ڈیسک ) بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے لیکن پاکستان میں مہنگائی اب بھی ایشیائی ملکوں کےمقابلےمیں بلند ترین سطح پر ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  حکومت کو نئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے لیکن پاکستان میں مہنگائی اب بھی ایشیائی ملکوں کےمقابلےمیں بلند ترین سطح پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  بجلی کے بلوں نے گھر وں کے کرایوں کی شرح کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،ٹیرف میں اضافہ کی وجہ سے لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔

بلوم برگ رپورٹ کے مطابق  آئی ایم ایف کے قرض کی شرائط کی تعمیل کے لیے  اصلاحات نے ملک گیر احتجاج کو جنم دیا، حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کیلئےصنعتی اور گھریلو نرخوں میں اضافہ کرنا شروع کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  2021 سے بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے،  دائمی معاشی بحران سے دوچار ہونے کے باعث توانائی کاشعبہ سردرد بن گیاہے۔

بلوم برگ کے مطابق   پاکستان میں 12 فیصد مہنگائی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے،  بجلی کی کھپت کو چار سالوں میں کم ترین سطح پر دھکیل دیا ہے،  لوگ اور کمپنیاں   سولر پینلز لگانے کے حق میں جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  جولائی میں رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا،   پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 بلین ڈالر کا نیا قرض حاصل کیا۔

Watch Live Public News