(ویب ڈیسک) حکومت نے پی ٹی آئی کا نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ پروگرام ختم کردیا،آئندہ مالی سال نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ پروگرام کے لئے رقم نہیں رکھی گئی۔
تفصیلات کےمطابق رواں مالی سال نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے لئے 50 کروڑ روپے بجٹ تھا،وفاقی حکومت نے صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس سہولت ختم کر دی ,آئندہ مالی سال ہیلتھ انشورنس کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی ,رواں مالی سال ہیلتھ انشورنس کے لئے 1 ارب روپے بجٹ رکھا گیا تھا۔
آئندہ مالی سال کے لئے فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس سہولت بھی ختم کردی گئی، آئندہ مالی سال فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے رقم نہیں رکھی گئی،رواں مالی سال فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لئے 40 کروڑ بجٹ تھا ۔
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے فلم فنانس فنڈ بھی ختم کردیا،آئندہ مالی سال فلم فنانس فنڈ کی مد میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی،رواں مالی سال فلم فنانس فنڈ کی مد میں 1 ارب روپے رکھے گئے تھے۔
آئندہ مالی سال وومین انٹرپنیورز کی کریڈٹ گارنٹی سکیم بھی ختم کردی گئی جبکہ رواں مالی سال کریڈٹ گارنٹی سکیم کے لئے 1 کروڑ روپے بجٹ تھا۔