پنجاب حکومت نے گرین ٹریکٹر اسکیم کا دائرہ کار محدود کردیا

پنجاب حکومت نے گرین ٹریکٹر اسکیم کا دائرہ کار محدود کردیا
کیپشن: پنجاب حکومت نے گرین ٹریکٹر اسکیم کا دائرہ کار محدود کردیا

ویب ڈیسک: (دانش منیر) پنجاب حکومت کی جانب سے  کسانوں کی دی جانے والی سکیم پر بڑا  کٹ لگا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گرین ٹریکٹر سکیم میں تبدیلی کردی۔ پنجاب حکومت نے گرین ٹریکٹر سکیم کا دائرہ کار کم کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اب 20 ہزار کے بجائے صرف 9500 کسانوں کو ٹریکٹر دیے جائیں گے۔ ٹریکٹر کےلیے دی جانیوالی سبسڈی کو پندرہ سے کم کر کے دس لاکھ کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اب دو کے بجائے ایک سال میں ہی تمام  ٹریکٹرز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔