کراچی (پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ زخائر میں اضافہ ہونے لگا۔ 16 ارب 10 کروڑ 64 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو بانڈز کے 2.5 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زخائر میں 2 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کے زخائر 2016 / 17کی بلند سطح 16 ارب 10 کروڑ 64 لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئے
جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ 39 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔ ملکی مجوعی زخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔