ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کے تحت ایف سی قلعہ میں والی بال ٹورنامنٹ

ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کے تحت ایف سی قلعہ میں والی بال ٹورنامنٹ

پبلک نیوز : قومی سلامتی کا معاملہ ہو یا سرحدوں کا دفاع، پاکستان کی مسلح افواج ہر محاذ پرہر دم تیار، پاک فوج نے کھیل کے میدان میں بھی آگے ہے، ڈیرہ اسماعیل خان ایف سی قلعہ میں والی بال ٹورنامنٹ میں ٹیموںنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی سرحد ہو یا پھر کھیل کے میدان پاک فوج کسی میدان میں پیچھے نہیں ایف سی قلعہ درازندہ میں پاک فوج علاقہ عمائدین کے بھر پور تعاون سے والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

والی بال ٹورنمنٹ کے انعقاد پر علاقہ مکینوں نے پاک آرمی کی یونٹ 145 ائیر ڈیفنس کے اس اقدام کو سراہاعلاقہ میں قیام امن کے بعد اس قسم کے کھیلوں کے پروگراموں سے نوجوان نسل کو جہاں صحت بہتر بنانے کے مواقع میسر آرہے ہیں وہاں نوجوان نسل کو منشیات اور دیگربے راہ روی سے بچانے میں مدد مل رہی ہے۔

درازندہ میں پاک آرمی کی یونٹ 145 ائیر ڈیفنس کی طرف سے کئے جانے والے والی بال ٹورنمنٹ میں دس ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنمنٹ کا فائنل میچ ایف سی قلعہ درازندہ اور شیخ میلہ کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔

ایف سی قلعہ کی ٹیم 24 پوائنٹ سکور کرسکی جبکہ شیخ میلہ کی ٹیم نے 30پوائنٹ بنا کر ایف سی قلعہ کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی لیفٹینٹ کرنل حسن خورشید نے فائنل جیتنے والی ٹیم سمیت ٹورنمنٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقیسم کئیں۔ علاقہ مکینوں نے پارک آرمی سے اس طرح کے پروگراموں کا جاری رکھنے کا مطالبہ کیا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہو تے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔