ویب ڈیسک: آسٹریلوی وزیر اعظم البانیز نے اپنی پارٹنر جوڈی ہیڈن سے منگنی کااعلان کردیا۔ انتھونی البانیز پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے منگنی کی کی۔
تفصیلا ت کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوڈی کے ساتھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کیا ہے۔
البانیز اور ہیڈن پہلی بار 2020 کے اوائل میں میلبورن میں ایک تقریب میں ملے تھے اور 2022 کے وفاقی انتخابات کی مہم کے دوران بھی دونوں ایک ساتھ نظر آئے جن میں البانیز نے کامیابی حاصل کی تھی۔
آسٹریلین میڈیا کے مطابق البانیز پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے منگنی کی۔
جوڈی ہیڈن کئی سرکاری دوروں پر البانیز کے ساتھ جا چکی ہیں جن میں اکتوبر 2023 میں کیا جانے والا دورہ امریکا بھی شامل ہے۔