امریکا میں تلخ کلامی پر پولیس افسر نے جج  کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

امریکا میں تلخ کلامی پر پولیس افسر نے جج  کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

(ویب ڈیسک )   امریکا میں تلخ کلامی پر   پولیس افسر نے جج کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کا یہ واقعہ لیچر کاؤنٹی کے شیرف مکی اسٹائنز اور جج کیوین مولنز کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔ 

مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ   امریکا کی جنوبی ریاست کینٹکی میں جمعرات کو کاؤنٹی شیرف کو 54 سالہ ڈسٹرکٹ جج کیوین مولنز کو انکے عدالتی دفتر میں گولی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

تاہم  ابھی تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

Watch Live Public News