لبنان پیجرز دھماکوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، امریکا

us not involved in pager blasts , pentagon
کیپشن: us not involved in pager blasts , pentagon
سورس: google

ویب ڈیسک : امریکا کے محکمۂ خارجہ اور پینٹاگون نے کہا ہے کہ لبنان میں منگل کو حزب اللہ کے زیرِ استعمال ان پیجر دھماکوں میں امریکہ کا کوئی کردارنہیں تھا جس میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور تقریباً 3,000 زخمی ہوئے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان، ایئر فورس میجر جنرل پیٹرک رائڈر نے محکمے کی نیوز بریفنگ میں کہا، "میرے علم کے مطابق، اس میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ اور یہ وہ چیز ہے جس پر ہم نے نظر رکھی ہوئی ہے۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ اور دفاع، دونوں نے الگ الگ بیانات میں لبنان کے اندر حزب اللہ کے زیرِ استعمال پیجرز کے پھٹ جانے کے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور زور دیا ہے کہ سفارتکاری ہی لبنان اور اسرائیل کے درمیان تنازعات کا حل ہے۔

  محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اس واقعے میں کون ملوث ہے، کچھ نہیں کہہ سکتے، امریکہ کو اس بارے میں کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔

انہوں نے کہا ہم معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے دنیا بھر میں صحافی حقائق جمع کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News