(ویب ڈیسک ) پاکستان کے مجموعی قرض میں 8 ہزار 365 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعدپاکستان کا مجموعی قرض 71 ہزار 241 ارب روپے ہوگیاہے جبکہ پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہے۔
وزارت خزانہ نے دستاویز جاری کردی ہیں جس کے مطابق مالی سال 2022-23 میں مجموعی ملکی قرض 62 ہزار 881 ارب روپے تھا،ملکی مجموعی قرض جی ڈی پی کے 67.2 فیصد کے برابر پہنچ گیا۔
دستاویز کے مطابق ملکی مقامی قرض میں 8 ہزار 350 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے بعد ملکی مجموعی مقامی قرض 47 ہزار 160 ارب روپے ہوگیا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بیرونی قرض 33 ہزار 62 ارب روپے ہوگیا، خالص حکومتی بیرونی قرض 21 ہزار 754 ارب روپے ہوگیا، پاکستان پر آئی ایم ایف کے قرض میں 292 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد پاکستان پر آئی ایم ایف قرض 2 ہزار 332 ارب روپے ہوگیا۔