(ویب ڈیسک ) لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کیلئے پی ٹی آئی اور ڈی سی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور ڈپٹی کمشنر لاہور کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ تحریک انصاف کا وفد ڈی سی آفس سے باہر آ گیا ۔
پی ٹی آئی نے شام 5 سے 10 کا وقت مانگا جبکہ ڈی سی آفس سے جلسے کا دوپہر 2 سے ساڑھے 5 کا وقت دیا گیا ہے۔
نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ ڈی سی لاہور سے ملاقات ہوئی ہے ابھی جلسہ ہر صورت ہوگا، اس نے چند شرائط لگا دی کی پانچ بجےتک جلسہ ختم کریں،لیکن ہم نے کہا ہے کہ 11 تک وقت دیں اور یقین دہائی کروائیں کہ نہ رکاوٹیں ہونگی نہ گرفتاریاں ہونگی ،لہٰذا ہم نے اسے اپنا موقف دے دیا ہے انتظار جاری ہے۔