انسدادِ دہشت گردی مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ

 انسدادِ دہشت گردی مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے انسدادِ دہشت گردی کیسسز میں مطلوب پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کے لئے لاہور پولیس سے رابطہ کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسپیشل ٹیمیں لاہور بھجوانے کا فیصلہ کیا، پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں 7ATAمقدمہ کے بقایا ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا۔

اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمات کے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا،اسی ضمن میں ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں لاہور میں اسپیشل ٹیمز تعینات کر دی گئیں۔

بذریعہ اسپیشل ٹیمز جدید وسائل و ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو عمل میں لایا جائے گا۔

Watch Live Public News