ویب ڈیسک: دہی صبح، دوپہر اور شام تینوں وقت کھا سکتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق دہی کیلشیم، پروٹین اور وٹامنز کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ اس کے استعمال سے معدے سے متعلق بہت سے مسائل دور ہوتے ہیں، لیکن اسے چینی یا نمک کے ساتھ کھانا کتنا فائدہ مند ہے، آئیے جانتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خواہ موسم کوئی بھی ہو، لوگ عام طور پر کھانے کے ساتھ دہی کھانا پسند کرتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں اس کی مانگ اور بھی زیادہ ہوتی ہے کیونکہ یہ ہمارے پیٹ کو بھی ٹھنڈا رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہماری صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ کچھ لوگ دہی میں چینی یا نمک ملا کر کھاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ دہی میں کچھ ڈالے بغیر ہی کھاتے ہیں۔
دہی کھانے کا بہترین طریقہ
بہت سے لوگ اس الجھن میں رہتے ہیں کہ دہی میں کیا ملا کر کھانا چاہئے ۔ غذائی ماہرین کے مطابق سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ دہی میں چینی یا نمک نہ ڈالیں، اسے سادہ کھانے کی کوشش کریں۔
کب دہی نہ کھائیں
اگر آپ بغیر کچھ ڈالے نہیں کھا سکتے تو ناشتے میں چینی ڈال کر کھا سکتے ہیں۔ وہیں دوپہر یا رات میں نمک ملا کر کھائیں، لیکن آپ کو رات کو دہی کھانے سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔
دہی کے ساتھ بہترین کمبی نیشن
اس کے علاوہ ہر روز دہی کا استعمال نہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اس کے علاوہ دہی میں مونگ کی دال، شہد، گھی، چینی اور آملہ ملا کر کھانے سے صحت اچھی رہتی ہے۔
دہی کب ہوگا خطرناک
دہی میں چینی ملا کر کھانے سے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے، اس لیے شوگر کے مریض چینی کی بجائے اس میں نمک ملا کر کھائیں۔ نمک کے ساتھ کھانے سے ہاضمہ درست رہتا ہے، لیکن ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو نمک کے ساتھ نہیں کھانا چاہئے، کیونکہ اس سے بی پی بڑھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹروک اور ہائی بلڈ پریشر کا بھی امکان پیدا ہوتا ہے۔
دہی کی لسی کا کمال
گرمیوں میں دہی کی لسی بھی بہت فائدہ مند ہے۔ دہی میں چینی ملا کر اس کا اثر ٹھنڈا ہو جاتا ہے جس سے گرمی سے آرام ملتا ہے۔ اس کے ساتھ جسم میں توانائی آتی ہے اور تازگی کا احساس ہوتا ہے۔ اور ہائیڈریشن بھی اچھی رہتی ہے اور پانی کی کمی بھی نہیں ہوتی ہے۔