ویب ڈیسک: (سلیمان چودھری)انسداد پولیو مہم پانچویں زور بھی جاری،انسداد پولیو مہم کے تحت چوتھے روز کے اختتام تک 2 کروڑ 18لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں 16 لاکھ، 81 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی میں 7 لاکھ، 91 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، ملتان میں 9 لاکھ، 81 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
انسداد پولیو پروگرام سربراہ عدیل تصور کا کہنا ہےکہ آج 33 اضلاع میں مہم کا آخری روز ہے،ان اضلاع میں صرف ویکسین سے محروم بچوں کا فالو اپ کیا جائے، پولیو ٹیمیں کوریج پر بھرپور توجہ دیں۔