پولیو قطرے پلانے جائیں تو گھر والے، احتجاج کریں تو شہری مارتے ہیں،پولیو ورکرز

پولیو قطرے پلانے جائیں تو گھر والے، احتجاج کریں تو شہری مارتے ہیں،پولیو ورکرز
کیپشن: پولیو قطرے پلانے جائیں تو گھر والے، احتجاج کریں تو شہری مارتے ہیں،پولیو ورکرز

ویب ڈیسک: پولیو ورکرز نے لاہور میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے جائیں تو گھر والے مارتے ہیں اور اگر احتجاج کرنے سڑکوں پر آئیں تو شہری مارتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں پولیو عملہ پر دروازہ کھٹکھٹانے پر تشدد کا نشانہ بننے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ انصاف نہ ملنے پر پولیو ورکرز نے فیروز پور روڈ  بلاک کردی۔ فیروز پور روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ 

ٹریفک میں پھنسے  وکیلوں  کی احتجاج کرنے والوں سے ہاتھا پائی، مکے تھپڑوں کی بارش کردی۔ اس دوران پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی شہری اپنی مدد آپ کے تحت لڑائی چھڑواتے رہے۔ 

پولیو ورکرز نے مؤقف اپنایا کہ  گھروں میں پولیو قطرے پلانے جاتے ہیں تو گھر والے مارتے ہیں احتجاج کریں تو شہری مارتے ہیں۔ 

صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا نوٹس:

کاہنہ میں پولیو ورکرز کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعہ پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔ خواجہ عمران نذیر نے سی ای او ہیلتھ لاہور سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

Watch Live Public News