(ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 14 سالہ بچی ڈینگی بخار سے انتقال کرگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈینگی بخار سے انتقال کرنے والی بچی میو اسپتال میں زیر علاج تھی۔
اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل بچی کو تیز بخار کے ساتھ اسپتال لایا گیا، ڈینگی بخار کی پیچیدگیوں کے باعث بچی جانبر نہ ہوسکی۔