لیڈی ویلنگٹن اسپتال واقعہ: ایم ایس، ایچ او ڈی سمیت 11 افراد معطل

لیڈی ویلنگٹن اسپتال واقعہ: ایم ایس، ایچ او ڈی سمیت 11 افراد معطل
کیپشن: لیڈی ویلنگٹن اسپتال واقعہ: ایم ایس، ایچ او ڈی سمیت 11 افراد معطل

ویب ڈیسک: لاہور کے لیڈی ویلنگٹن اسپتال میں سی سیکشن کے دوران ویڈیو بنانے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ایم ایس، ایچ او ڈی سمیت مجموعی طور پر 11 افراد کو معطل کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈاکٹر فرح انعام، پروفیسر عظمیٰ حسین، 5 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز، 2 نرسز اور ایک ملازم شامل ہیں، جنہیں ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے واقعے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔

سیکریٹری صحت پنجاب عظمت محمود کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی اور غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مبینہ طور پر آپریشن کے دوران غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث مریضوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا، جس پر سخت ایکشن لیا گیا۔

Watch Live Public News