قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے پھیلنے پر ایڈوائزری جاری کردی

قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے پھیلنے پر ایڈوائزری جاری کردی

(ویب ڈیسک ) قومی ادارہ صحت  کی جانب سے   منکی پاکس کے پھیلنے پر ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

منکی پاکس کے دنیا بھر میں 99 ہزار 518 کیس رپورٹ ہوئے۔  اب تک ایم پاکس سے دنیا بھر میں 208 متاثرہ افراد کی موت واقع ہوئی۔   پاکستان میں اپریل 2023 سے اب تک 11 ایم پاکس کےکیس سامنے آئے،1 مریض جاں بحق ہوا۔

واضح ہے کہ  عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز ایم پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا ۔ منکی پاکس ایڈوائزری میں منکی پاکس سے نمٹنے کی گائیڈ لائنز فراہم کی گئی ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ   منکی پاکس سے متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم پر ریش،دانے،بخار ہوتا ہے۔ منکی پاکس سے متاثرہ افراد سر درد اور جسم درد کی شکایت کرتے ہیں۔ منکی پاکس سے مریض 2 سے 4 ہفتہ تک متاثر رہتا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے  کہ   منکی پاکس موجودہ لہر اس کی دوسری قسم ہے جو اموات کی وجہ بن رہی ہے۔ منکی پاکس سے متاثرہ 99 فیصد مریض زندہ رہتے ہیں۔ قومی ادارہ صحت اور این سی او سی تمام تر صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے۔

جاری ایڈوائرزی میں کہا گیا ہے کہ   منکی پاکس کی دوسری قسم افریقی ممالک میں سامنے آئی،عوام سختی سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،ماحول صاف رکھیں اور طبی عملہ ماسک کے استعمال کرنا یقنی بنائے۔ لوگ ہاتھ دھونے کو معمول بنائیں،   منکی پاکس سے متاثرہ مریض تندرست ہونے تک آئیسولیشن میں رکھا جانا چاہیئے ۔

Watch Live Public News