صرف 3 منٹ میں کورونا کا ٹیسٹ کرنے والی مشین ایجاد

صرف 3 منٹ میں کورونا کا ٹیسٹ کرنے والی مشین ایجاد
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنا اب انتہائی آسان ہو گیا ہے۔ امریکا میں ایک ایسی نئی مشین کے استعمال کی فوری طور پر اجازت دیدی گئی ہے جو صرف 3 منٹوں میں رزلٹ آپ کے سامنے رکھ دے گی۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے مختلف طریقے اختیار کئے جاتے ہیں، جن سے نتائج حاصل ہونے میں چوبیس گھنٹوں سے بھی زیادہ کا ٹائم لگ جاتا ہے۔ اس کو مالیکیولر یا پی سی آر کہا جاتا ہے۔ ایک طریقہ فوری ٹیسٹ کا ہے جس کا نتیجہ 15 منٹ میں مل جاتا ہے۔ اسے انٹیجن ٹیسٹ کہتے ہیں۔ مگر بہت سے ادارے اس ٹیسٹ کو قبول نہیں کرتے۔ خاص طور پر اکثر ایئر لائنز اور کئی ممالک بیرونی ملکوں سے آنے والے مسافروں سے پی سی آر ٹیسٹ کا تقاضا کرتے ہیں۔ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اس نئی مشین کے فوری استعمال کی منظوری دیدی ہے۔ انسپیکٹ آئی آر کی جانب سے تیار کردہ اس مشین کا نام ''کووڈ۔19 بریتھ اینلائزر'' رکھا گیا ہے۔ یہ مشین سمپل ٹیسٹ کرکے فوری نتیجہ فراہم کر دیتی ہے۔ ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ پازیٹو ٹیسٹ کے حوالے سے مشین کی درستگی 91 فی صد سے زیادہ ہے جب ٹیگیٹو ٹیسٹ کی صورت میں اس کافراہم کردہ نتیجہ 99 فی صد سے بھی زیادہ صحیح ہوتا ہے۔ مشین تیار کرنے والی کمپنی انسپیکٹ آئی آر کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں ایک سو مشینیں تیار کر سکتے ہیں اور اس مشین کے ذریعے روزانہ 160 ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے توقع ہے کہ اس مشین کی استعداد 64 ہزار ٹیسٹ ماہانہ تک بڑھ لی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدان اب ایک ایسی مشین پر بھی کام کر رہے ہیں جو 15 سیکنڈز میں کووڈ۔19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ فراہم کر دے گی۔ ایف ڈی اے کے سینٹر فار ڈیوائسز اینڈ ریڈیالوجیکل ہیلتھ شعبے کے سربراہ ڈاکٹر جیف شرٹن کہتے ہیں کہ یہ کووڈ۔19 کی تیز تر تشخیص کے لیے ایک اور ایجاد ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔