ایف بی آر کا ڈیٹا سینٹر اپڈیٹ، وضاحت سامنے آ گئی

ایف بی آر کا ڈیٹا سینٹر اپڈیٹ، وضاحت سامنے آ گئی
اسلام آباد (پبلک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے اپنے ڈیٹا سینٹر کو اپڈیٹ کر دیا ہے۔ عوام کے زیر استعمال آنے والی تمام ایپلیکیشنز فعال کر دی گئی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ایپلیکیشنز آسانی کے ساتھ چل رہی ہیں۔ فعال کردہ ایپلیکیشنز میں ایف بی آر ویب سائٹ، پے سس ویب سائٹ، ای ایف بی آر ویب سائٹ، آئرس ویب سائٹ اور اے جے کے آئرس ویب سائٹ شامل ہیں۔ آئی ایم ایس ویب سروس، پی آر اے ویب سروس اور ٹیکس آسان موبائل ایپلیکیشنز بھی فعال ہیں۔ ڈیٹا سینٹر کو اپڈیٹ کرنے کے حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے وضاحت بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں تمام معلومات مہیا کی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے وضاحت میں کہا ہے کہ پبلک کے زیر استعمال آنے والی تمام ایپلیکیشنز فعال کر دی گئی ہیں اور آسانی کے ساتھ چل رہی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔