ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس نے اپنے حالیہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ روس نے ایک "پریشان کن" نیا سیٹلائٹ شکن ہتھیار تیار کر لیا ہے لیکن یہ ہتھیار براہ راست زمین پر "تباہی" کا سبب نہیں بن سکتا۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکی انٹیلی جینس حکام کے پاس معلومات ہیں کہ روس نے یہ صلاحیت حاصل کر لی ہے لیکن فی الحال ایسا ہتھیار کام نہیں کر رہا ہے۔
امریکی حکام ابھرتی ہوئی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں دستیاب معلومات کا تجزیہ کر رہے ہیں اور اس معاملے پر اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت کی ہے۔
کربی نے کہا، "پہلی بات یہ ہے کہ نصب کیے جانے والے ہتھیار کی صلاحیت فعال نہیں ہے، تاہم روس کی جانب سے یہ صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش پریشان کن ہے، لیکن اس سے کسی کی سلامتی کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔"
کربی کا مزید کہنا تھا کہ "ہم کسی ایسے ہتھیار کے متعلق بات نہیں کر رہے ہیں جسے یہاں زمین پر انسانوں پر حملے یا تباہی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہو۔