عمران خان کی طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار

عمران خان کی طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار
کیپشن: عمران خان کی طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال کے معالجین سے معائنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جیل حکام اور اسٹیٹ کونسل کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا رویہ قابل تعریف نہیں ہے۔

اسٹیٹ کونسل نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ جیل میں طبی معائنہ کے لیے ڈاکٹرز موجود ہیں، ہفتہ میں تین روز معائنہ ہوتاہے، ملاقاتوں پر25 اکتوبر تک پابندی عائد ہے،حکومت پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان انڈر ٹرائل قیدی ہیں،جنگوں میں بھی ڈاکٹروں کو معائنہ کی اجازت ہوتی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی درخواست کو دیکھیں ،آپ لوگوں کا رویہ قابل تعریف نہیں ہے،ہم نے جیل دورے کے دوران وہاں ڈاکٹرز دیکھے جو میریٹ پر بھی نہیں تھے، میں اس پر آرڈر جاری کروں گا۔

Watch Live Public News