عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس
کیپشن: عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست  پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا ۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان  کے روبرو کیس کی سماعت میں سلمان اکرم راجا اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش  ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ وکلا سے بھی ملاقات نہیں کروائی جاتی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا لوکل کمیشن سے رابطہ ہواتھا ۔

وکیل نے بتایا کہ جی ہم لوکل کمیشن کو رپورٹ کرتے رہے اور وہ بھی کرتے رہے لیکن ابھی رابطہ نہیں ہوا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کمیشن بنانے کا مقصد ہی یہی تھا کہ مسائل نہ بنیں۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کئی دنوں سے بجلی نہیں ہے،کوریڈو میں نکلنے تک نہیں دیا جا رہا، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ الگ سے درخواست دائر کردیں۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری اور نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ نمائندہ کل عدالت پیش ہو۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Watch Live Public News