نیول چیف سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

نیول چیف سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اورانڈونیشیا  نے بحری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق   نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے ملاقات کی۔نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کی یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی بحری سلامتی پر گفتگو کی گئی۔پاکستان، انڈونیشیا  نے بحری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس کے علاوہ تربیت، باہمی دوروں اور مشترکہ بحری مشقوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ  نے پاک بحریہ کی بحری سلامتی کوششوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی  نے پاک بحریہ فیلڈ کمانڈرز سے ملاقات کی۔انہوں نے کراچی شپ یارڈ کا دورہ کیا۔ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی پاک بحریہ فلیٹ یونٹ پہنچے۔انہوں نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے  کہ دورہ پاکستان، انڈونیشیا دفاعی و بحری تعاون مضبوط بنانے میں معاون ہوگا۔

Watch Live Public News