جسٹس منصور علی شاہ کل عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ روانہ ہونگے، ذرائع

جسٹس منصور علی شاہ کل عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ روانہ ہونگے، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کل عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   جسٹس منصور علی شاہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ریفرنس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   جسٹس منصور علی شاہ فیملی سمیت عمرے پر روانہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق   جسٹس منصور علی شاہ کی واپسی یکم نومبر کو ہوگی۔

یاد رہے کہ موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ  صدرمملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ  آفریدی کی بطور چیف جسٹس منظوری دیدی ہے۔وہ بطور چیف جسٹس 26 اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جسٹس یحییٰ  آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔

صدر مملکت نے  جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا تھا۔

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا تھا کہ کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان نامزد کر دیا ہے، یحییٰ آفریدی کا نام وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔

Watch Live Public News