دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہاپاڑ گرفتار، چونکا دنے والی وجہ سامنے آگئی

دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہاپاڑ گرفتار، چونکا دنے والی وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: نجی کالج کی طالبہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نفرت آمیز باتیں کرنا یوٹیوبر حکیم شہزاد کو مہنگا پڑ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی سابق بیوی اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

 ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی تھیں جس پر اسے گزشتہ روز پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے شجاع آباد سے گرفتار کیا گیا،ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر لاہور کے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے واقعے پر ویڈیوز بنا کر شیئر کیں جن میں وہ واقعے پر نامناسب باتیں کر رہے تھے۔

ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا جس میں متنازع ویڈیوز، ٹک ٹاک اکاؤنٹس اور خواتین کے استحصال سے متعلق پیغامات و مواد پایا گیا ہے،ملزم کے دیگر ساتھیوں بشمول چاچا سرائیکی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکیم شہزاد ٹک ٹاک، یوٹیوب اور فیس بک پر اپنی وائرل ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہیں اور وہ اکثر اپنی ویڈیوز میں مریضوں کے علاج کے لیے اپنی تیارکردہ دواؤں کا پرچار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایف آئی اے نے جس وائرل ویڈیو کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا ہے اس میں حکیم شہبزاد چاچا سرائیکی نامی ٹک ٹاکر کو لاہور کے نجی کالج میں رونما ہونے والے مبینہ واقعے پر بات نہ کرنے سے متعلق پوچھتے ہیں جس پر چاچا سرائیکی نامناسب جواب دیتے ہیں۔


 

Watch Live Public News