ویب ڈیسک:موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کا کیس ہم سن سکتے ہیں یا آئینی بنچ سنے گا؟ اب یہ سوال سپریم کورٹ میں ہر روز اُٹھے گا کہ کیس عام بنچ سنے گا یا آئینی بنچ سنے گا۔
تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ اٹارنی جنرل کدھر ہیں؟
ایڈشنل اٹارنی جنرل بولے اٹارنی جنرل گزشتہ رات مصروف رہے اس لیے نہیں آئے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اب تو ساری مصروفیت ختم ہو چکی ہوگی،آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل پیش ہوں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کے تبادلے پر سوال کیا تو جسٹس عائشہ ملک نے ایڈشنل اٹارنی جنرل سے مخاطب ہو کر کہا کہ چلیں جی اب آپ جانیں اور آپکے آئینی بنچ جانیں۔
اختتام میں جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ تین ہفتوں تک کیس کی سماعت ملتوی کر رہے ہیں تب ویسے بھی ہمیں خود سمجھنے میں ذرا وقت لگے گا!۔