نئے چیف جسٹس کی تقرری کامعاملہ،خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

نئے چیف جسٹس کی تقرری کامعاملہ،خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کیپشن: نئے چیف جسٹس کی تقرری کامعاملہ،خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک: نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کےمعاملے پر 12رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام4بجے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5میں ہو گا، کمیٹی پہلے اپنے چیئرمین کا انتخاب کرے گی پھر قواعد و ضوابط کی منظوری دیگی، کمیٹی نے نئے چیف جسٹس کی تقرری کےلیے سیکرٹری وزارت قانون و انصاف سے ججز کے نام بھی مانگ لیے۔

سیکرٹری قانون نےتین سنیئرموسٹ ججز کے ناموں کو پینل کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی، ا جلا س میں آج ہی نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کی منظوری دئیے جانے کا قوی امکان ہے،سپریم کورٹ کے تین سنیئر ترین ججز میں اس وقت جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔

12رکنی پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں تحریک انصاف نے شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے،تحریک انصاف کے تین اراکین بیرسٹر گوہر حامد رضا اور علی ظفر شامل ہیں۔

Watch Live Public News