راولپنڈی : غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردجرم عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فرد جرم کمرہ عدالت میں سینئر سول جج قدرت اللہ نے پڑھ کر سنائی، بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ دوران سماعت بشری بی بی کی غیر موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ وکلاء صفائی نے بشریٰ بی بی کے درخواست استثنیٰ کی استدعا کی تاہم عدالت کی جانب سے بشری بی بی کے درخواست استثنیٰ خارج کردی گئی۔ عدالت نے کہا کہ بشری بی بی کو آج طلب کیا تھا وہ کس کی اجازت سے کمرہ عدالت سے چلی گئیں۔ عدالت نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پتہ کریں بشریٰ بی بی جیل میں داخل کب ہوئی اور باہر کب گئیں۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی 11:30 پر داخل ہوئی اور 1:45 پرجیل سے باہر آئیں۔