ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر پی ٹی آئی کو برتری

ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر پی ٹی آئی کو برتری
لاہور: ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے ۔ قومی اسمبلی کی 8 میں سے 6نشستوں پر عمران خان کو برتری حاصل ہے۔

این اے 108: فیصل آباد کے این اے 108 کے 354 میں سے 210 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق عمران خان 55686 ووٹ لے کر آگے ہیں‌جبکہ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 40877 لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں‌.

این اے 24:

چارسدہ کے حلقے این اے 24 کے 384 میں سے 226 پولنگ سٹیشن کے نتائج موصول ہوگئے ہیں‌جس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان 44959 ووٹ لے کر آگے ہیں‌جبکہ ایمل ولی خان 39811 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں‌.

این اے 157:

این اے 157 ملتان کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی رہنما علی موسی گیلانی 79ہزار 743ووٹ لے کر کامیاب ہوگئی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مہربانو قریشی کے 59ہزار 993 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں ۔علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی پر 19 ہزار 750 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔

این اے 31:

پشاور کے حلقے این اے 31 کےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 57 ہزار 824 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ اے این پی کے غلام احمد بلور 32 ہزار 253 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔جماعت اسلامی کے محمد اسلم 3 ہزار 817 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ این اے 31 پشاور میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 20.28 فیصد رہا۔

این اے 118:

ننکانہ صاحب کے حلقے این اے 118 کے 319 میں سے 144 پولنگ سٹیشن کے نتائج موصول ہوگئے،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 38306 ووٹ لے کر آگے ہیں‌جبکہ شزرا منصب 33471 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں‌.

این اے 237:

ملیر کے حلقے این اے 237 کے 166 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتنی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے کے امیدوار حکیم بلوچ25753ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں‌جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان 19505 م ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں‌.اسکے علاوہ ٹی ایل پی کے امیدوار سمیع اللہ خان 2364 وٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں‌.

این اے 239:

کورنگی کے حلقے این اے 239 کے 130پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 19574 ووٹ لے کر آگے ہیں‌جبکہ ایم کیو ایم کے سید نیئر 3655 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں‌.

این اے 22:

مردان کے حلقے این اے 22ے کل 330 میں سے186 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 42011 ووٹ لے کر آگے ہیں‌جبکہ محمد قاسم 38147 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں‌.

پی پی 209 :

خانیوال کے حلقے پی پی 209 کے 176 میں سے 104 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق فیصل خان نیازی 40111 ووٹ لے کر آگے ہیں‌جکبہ چوہدری ضیاء 31817 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں‌.

پی پی 139:

شیخوپورہ کے حلقے پی پی 139 کے 31 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے افتخار بھنگو 5946 ووٹ کر کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے محمد ابو بکر 5552 ووٹ کر کر پیچھے ہیں ۔

پی پی 241 :

بہاولنگر کے حلقے پی پی 241 کے 168 میں سے 116 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق ملک مظفر خان 39406 ووٹ لے کر آگے ہیں‌جبکہ امان اللہ ستار 31952 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں‌.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔