اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے لیجنڈ فنکار عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ جانے کیلئے ویزوں کا اجرا ہو گیا ہے، وہ جلد علاج کیلئے امریکہ روانہ ہو جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان لیجنڈ فنکار کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل اور دیگر حکومتی ٹیم نے پاکستانی لیجنڈ فنکار عمر شریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی کوششیں کرتے ہوئے ان کے اور اہل خانہ کے ویزوں کے اجرا کو یقینی بنا دیا ہے، عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو ویزے جاری کر دئیے گئے ہیں ، فنکار کے اہل خانہ نے اس تعاون پر وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1438385479343382529 معاون خصوصی شہباز گل نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ” عمر شریف صاحب اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔ اب وہ جلد اپنے علاج کے لئے امریکہ روانہ ہوں گے۔ ان کے اہلخانہ نے اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے“۔