خانہ کعبہ کے غسل میں استعمال ہونیوالا عطر گلاب کہاں سے آتا ہے؟

خانہ کعبہ کے غسل میں استعمال ہونیوالا عطر گلاب کہاں سے آتا ہے؟

ویب ڈیسک: پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کی بڑی تعداد ہر سال حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں۔ خانہ کعبہ میں حاضری دے کر اپنے اللہ کے حضور دعا گو ہوتے ہوئے مسلمان اپنی دعائیں مانگتے ہیں۔

خانہ کعبہ کو غسل دینے سے متعلق ایک خوبصورت روایت تاریخ کے ساتھ ساتھ چلتی آ رہی ہے۔ لیکن ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جن کو نہیں معلوم کے خانہ کعبہ کو غسل دینے کے لیے عطر گلاب کہاں سے آتا ہے۔

سعودی عرب کے مغرب میں واقع شہر طائف میں گلابوں کا کھلنا اپنی مثال آپ ہے۔ وہاں پر کھلنے والے گلابی صحرا کو باغ میں بدل دیتے ہیں۔ یہاں سے چن کر جمع کیے جانے والے گلابوں سے جو عرق اور عطر حاصل ہوتا ہے اس سے خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے۔

رواں برس ماہ رمضان اس وقت آیا جب گلاب کھل چکے تھے اور ان کی چنائی ہونے شروع ہو گئی تھی۔ طائف اس حوالے سے اتنا مشہور ہے کہ لوگ اس کو گلابوں کا شہر بھی کہتے ہیں۔ طائف میں تقریباً 800 باغات ہیں جہاں سے 30 کروڑ کے قریب گلابوں کے پھول حاصل کیے جاتے ہیں۔ طائف کا عطر دنیا بھر میں مشہور ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔