راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے سیکورٹی اہلکاروں کو سپردخاک کردیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ شہید کی نماز جنازہ وانا اور ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی ہے ، دونوں شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران، عام عوام ، جوانوں اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی ۔ ترجمان کے مطابق مسلح افواج ہرقیمت پردہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پُرعزم ہیں ، یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں سکیورٹی فورسز نے ہفتے کو انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا تھا ، اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے یتیجے میں لانس نائیک شعیب علی (عمر 25 سال، رہائشی پاراچنار) اور سپاہی رفیع اللہ (عمر 22 سال، ساکن ضلع لکی مروت) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے گئے تھے ۔