پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن جماعتوں کا بڑا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن جماعتوں کا بڑا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے کل   پارلیمنٹ  کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل ،ایم ڈبلیو ایم سمیت اپوزیشن جماعتیں احتجاج کرینگی۔   اپوزیشن جماعتیں صدر مملکت کے خطاب کےدوران شور شرابہ و احتجاج کرینگی۔

ذرائع  کے مطابق  مبینہ انتخابی دھاندلی،مہنگائی کے خلاف،آئین کی بالادستی کےلئے احتجاج ہوگا۔ 

ذرائع کا کہنا  ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کردی گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہدایت کی ہے کہ  تمام ارکان ایوان میں موجود رہیں۔

ذرائع کے مطابق   پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں ارکان پلے کارڈز لیکر آئیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ  حکومت کو کل اجلاس میں شدید ٹف ٹائم دیا جائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں کا  اتفاق ہے کہ  موجودہ حکومت کے پاس حقیقی مینڈیٹ نہیں فارم 47 کی پیدوار ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ   احتجاج کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آوٹ کا فیصلہ موقع پر ہوگا۔