( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی قومی ٹیم کے آفیشلز سے ملاقات ہوئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر ملاقات کی تصویر جاری کردیں۔ ملاقات میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض اور ہیڈ کوچ اظہر محمود شامل تھے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور قومی ٹیم کے آفیشلز کی ملاقات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز زیربحث رہی۔