’ عمران اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں نقصان اسی کا ہے ‘

’ عمران اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں نقصان اسی کا ہے ‘
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے۔ وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کے متوقع اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان عمران خان کا ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے کہنے پر جس نے ایف آئی آر درج نہ کی وہ اسمبلیاں توڑے گا؟ پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا الیکشن ہو بھی جائیں تب بھی عمران خان کی فسادی سوچ تبدیل نہیں ہو گی، عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے، انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔