سڈنی: (ویب ڈیسک) ایشز سیریز جیتنے کے بعد فتح کے جشن میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ شامل نہ ہوئے، تو ان کے ساتھوں نے شراب کی بوتلیں نیچے رکھ کر انہیں واپس بلا لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 0-4 سے سیریز اپنے نام کرنے کے بعد تمام آسٹریلوی کھلاڑی جشن منا رہے ہیں، جس میں ہمیشہ کی طرح الکوہل کا استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن وہاں عثمان خواجہ موجود نہیں تھے۔ لیکن آسٹریلوی کپتان انہیں نہ بھولے، پیٹ کمنز نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوا دیں اور عثمان خواجہ کو سٹیج پر بلایا ، اور ان کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔ https://twitter.com/SajSadiqCricket/status/1482783904016785418?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1482783904016785418%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F371042%2F سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو شئیر کرے ہوئے آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سراہا بھی جا رہا ہے۔ یاد رہے ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار بائولنگ کے ذریعے انگلینڈ کو 146 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی ہے۔ ٹریوس ہیڈ کو شاندار بلے بازی پر ناصرف میچ کا بلکہ 357 رنز سکور کرنے پر سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں برطانوی ٹیم نے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا کیونکہ صرف 12 رن پر میزبان ٹیم کے 3 بلے باز آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے تھے۔ تاہم ٹریس ہیڈ کے ساتھ ساتھ مارنس لبوشین اور کیمرون گرین کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم 303 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی۔ ٹریوس ہیڈ نے سنچری سکور کی جبکہ گرین نے 74 اور لبوشین نے 44 رنز بنائے۔ https://twitter.com/cricketcomau/status/1482671743303286788?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1482671743303286788%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1175743 برطانیہ کی جانب سے مارک وُڈ اور اسٹورٹ براڈ نے تین، تین جبکہ اولی رابنسن اور کرس ووکس نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ تاہم ان کے بلے باز پہلی اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 188 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز نصف سنچری تک نہیں بنا سکا، کرس ووکس 36 رنز کے ساتھ کامیاب بلے باز رہے اور کپتان جو روٹ نے 34رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے چار اور مچل اسٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلین بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں ناکامی سے دوچار ہوئی اور 49 رنز بنانے والے ایلکس کیری کے سوا کوئی بھی بلے باز مارک وُڈ کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکا۔ آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 155رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پہلی اننگز کی برتری کی بدولت انگلینڈ کو فتح کے لیے 271رنز کا ہدف دیا۔ مارک وُڈ نے چھ اور اسٹورٹ براڈ نے تین وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے انگلینڈ کو دوسری اننگز میں 68 رنز کا مثبت آغاز فراہم کیا تاہم کیمرون گرین کے شاندار اسپیل نے میچ کا نقشہ پلٹ دیا۔ انہوں نے رورے برنز کو آؤٹ کرنے کے بعد ڈیوڈ ملان اور زیک کرالی کو بھی چلتا کردیا۔ اس کے بعد انگلش بلے باز اسکاٹ بولینڈ اور پیٹ کمنز کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکے اور پوری ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پیٹ کمنز، بولینڈ اور گرین نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے میچ میں 146 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایشز سیریز بھی 0-4 سے اپنے نام کر لی۔ ٹریوس ہیڈ کو سنچری بنانے پر ناصرف میچ بلکہ مجموعی طور پر 357رنز اسکور کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔