سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ واحد حل ایک قابل اعتماد الیکشن کمیشن کے ذریعے صاف و شفاف انتخابات ہیں۔ ’کوئی بھی دوسرا راستہ مزید سیاسی غیر یقینی اور معاشی تباہی کی طرف لے جائے گا۔‘ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اور ووٹرز نے نہ صرف مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شکست دی بلکہ تمام ریاستی مشینری، پولیس کے ظلم اور جانبدار الیکشن کمیشن کو شکست دی ہے۔ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 11 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے اور اسے مزید 6 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔