ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اہم دورہ جنوبی افریقا سے قبل کورونا پابندیاں ہوا میں اڑا دیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس کی بجائے سپورٹس بورڈ پنجاب کے پاس پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم مقامی کلب کی سفارش کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب پہنچے تھے۔ بابر اعظم پہلا کووڈ ٹیسٹ کروانے کے بعد عوامی مقام پر گھومتے رہے۔ کووڈ پروٹوکولز کے مطابق کھلاڑی پہلا ٹیسٹ کروانے کے بعد گھر سے نہیں نکل سکتے۔ رپورٹ کے مطابق کپتان بابر اعظم ایل سی سی اے گراونڈ میں نئے کلب کی اجازت لینے کے خواہش مند ہیں۔ وہ اسی کلب کی جانب سے کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔
اس دوران بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا اور کلب کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ بابر اعظم نے ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات کی ہے۔