پشاور (پبلک نیوز) پشاور ہائی کورٹ میں ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی نیب کیس میں گرفتاری سے روکنے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے محمد صفدر کی گرفتاری کے لیے جاری کیے گئے ورانٹ بد نیتی پر مبنی ہیں۔ دستاویز اور ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ محمد صفدر ہر پیشی پر نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ انھوں نے پشاور ہائی کی عبوری ضمانت کا بھی غلط فائدہ نہیں اٹھایا۔
فصیلہ میں کہا گیا کہ نیب کو اثاثوں کی بھی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ ضمانت کی درخواست پر پیشی میں بھی عدالت میں پیش ہوتے رہے۔ کپیٹن (ر) صفدر تحقیقات میں نیب کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ کسی موقع پر اگر وہ تعاون نہ کریں تو نیب ضمانت کی منسوخی کے لیے اسی عدالت سے رجوع کرے۔