کراچی کے بعد کوئٹہ میں دھماکہ، 1شخص جان بحق متعدد زخمی

کراچی کے بعد کوئٹہ میں دھماکہ، 1شخص جان بحق متعدد زخمی
کوئٹہ ( پبلک نیوز) قندھاری بازار میں دھماکا۔ ایک شخص جان بحق 5 افرادافرادزخمی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی دھماکہ ہو گیا ہے۔ دھماکہ قندرہاری بازار کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہو گئیں۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 5افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر کا کہنا ہے کہ قندھاری بازار کوئٹہ بم دھماکے کے 5 زخمیوں کو بہتر اور فوری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تمام زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ تمام سرجنز، انستیھیسیا ڈاکٹرز، طبی اسٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے بلا تاخیر طبی ریلیف فراہم کی جا رہی ہے۔ قندھاری بازار بم دھماکہ زخمی افراد کے نام 1. نواب خان ولد باز محمد 2.زرک شاہ دختر عبیداللہ 3.تجلہ دختر عبیداللہ 4.محمد صاٸم ولد عبیداللہ 5.نامعلوم خاتون بم دھماکہ شہید فرد کا نام سید ندا محمد ولد سید حاجی محمد ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔