امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 24 فیصد اضافہ

امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 24 فیصد اضافہ
اسلام آباد: (اے پی پی) امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 24 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے ایک اعشاریہ 493 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے ایک اعشاریہ 204 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ دسمبر 2021ء میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 248 اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو دسمبر 2020ء کی اسی مدت کے مقابلہ میں بائیس اعشاریہ 23 فیصدزیادہ ہے۔ دسمبر 2020ء میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 203 اعشاریہ 3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مجموعی طور پر گیارہ اعشاریہ تین فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

Watch Live Public News