راولپنڈی : پاک ایران سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک ایران سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں 4 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ چوکب سیکٹر ،پنجگور میں پیش آیا، دہشتگردوں نے ایرانی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان فوجی قافلے کو نشانہ بنایا، پاکستانی اہلکار سرحد پر گشت کر رہے تھے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرے۔