”آنے والے دنوں میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد دیکھیں گے“

”آنے والے دنوں میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد دیکھیں گے“
بھمبر ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام ماسک لازمی پہنیں اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد دیکھیں گے۔ بھمبر میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہن تھا کہ کورونا پاکستان میں ختم نہیں ہوا۔ پاکستان پر اللہ پاک کا کرم ہے کہ ہم کو کورونا سے بچایا۔ جہاں احتیاط نہیں ہوا وہاں لاکھوں افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ کورونا کے باعث دنیا کی معیشت تباہ ہوگئی۔ میں کشمیری عوام کی جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بھمبر کی عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میرے نبیﷺکی شریعت پر چلیں۔ بھیک مانگنے والے اور قرضہ لینے والوں کی عزت نہیں ہوتی۔ بھیک مانگ کر اور قرضے لے کر ملک نہیں چلا یاجا سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چاہتا ہوں پوری دنیا پاکستانیوں کو عزت سے دیکھے۔ شریعت پر چلنے سے بڑا آدمی بن جاتا ہے۔ میرے پاکستانی بھائیو ہم نے اپنے آپ کو بدلنا ہے۔ ہم نے اپنے ملک کو بھی بدلنا ہے۔ پڑوسی میں کورونا سے لاکھوں لوگ مر چکے ہیں۔ ووٹ ڈالتے وقت لوگوں سے پوچھیں کیا ان کا لیڈر سچا ہے؟ جو ملک اپنے پیروں پر نہیں کھڑے ہوتے ان کی عزت نہیں ہوتی۔ نوازشریف نے ایسا ڈرامہ کیا کہ ہماری کابینہ کی خواتین ارکان رونے لگیں۔ نوازشریف کو جیسے ہی لندن کی ہوا لگی ٹھیک ہوگیا۔ خود کولیڈر کہنے والا شخص اداکاری کر کے باہر چلا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے۔ عدالتیں آزاد ہیں تو ان سب لوگوں کو کس سے ڈر ہے۔ ن لیگ کی آدھی قیادت ملک سے باہر ہے۔ اگر آپ کا لیڈر ایماندار نہیں تو پھر ملک کے وزیر بھی کرپٹ ہوں گے۔ نواز شریف دور میں عدلیہ پر حملہ کیا گیا پھر بھی ان کو خوف ہے۔ دنیا میں جہاں غربت ہے وہاں بھی زرداری اور نواز شریف جیسے لیڈر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں غربت کرپشن اور لاقانونیت کی وجہ سے ہے۔ نوازشریف کا منشی ہماری حکومت سے پہلے بھاگ گیا۔ طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ لندن میں پولو میچ بادشاہوں کا کھیل ہے۔ یہ لوگ عوام کا پیسہ باہر لے گئے اور اب پولیو میچ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملے نہیں کرتا۔ پوتے کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا یہ عوام کا پیسہ ہے۔ کشمیری عوام پر بھارت نے بہت ظلم کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔