حکومت نے اپنی مدت بڑھانے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی، سراج الحق

حکومت نے اپنی مدت بڑھانے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی مدت بڑھانے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 5جنوری کو الیکشن کے نام پر سلیکشن اور نیا ڈرامہ رچایا گیا،173ممبران والے جیت جبکہ 193والے ہار جاتے ہیں،30 ممبران الیکشن والے دن غائب کر دئیے گئے، یہ الیکشن نہیں بلکہ اغوا برائے تاوان والی کارروائی کی گئی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہزادے کی خواہش تھی ہر صورت جیالا مئیر ہونا چاہیے، اب وہ کہتا کراچی کی طرح ملک بھر کے الیکشن جیتیں گے، 14سال سے برسراقتدار پیپلزپارٹی لاڑکانہ اور تھرپارکر کی پسماندگی ختم نہ کرسکی ، حکومت 5تا10 ماہ میں مزید دلدل میں پھنس جائے گی۔ سراج الحق نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ،الیکشن کمیشن اور عدالت عظمی جیسے قومی ادارے سیاست سے دور رہیں، ایک سیاسی لاش تو کندھوں پر رکھی اب تو تیراں لاشیں کندھے پر ہیں،حکومت نے اپنی مدت بڑھانے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔