اتحادی بہت جلد پاکستانی عوام کی رضا دیکھیں گے

اتحادی بہت جلد پاکستانی عوام کی رضا دیکھیں گے
لاہور: (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم بہت پہلے سے عمران نیازی پر عدم اعتماد کر چکی ہے۔ اتحادی بہت جلد پاکستانی عوام کی رضا دیکھیں گے۔ حمزہ شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں عوام نے عدم اعتماد کیا لیکن نیازی صاحب میں نہ مانوں پر عمل پیرا ہیں۔ ان کے اتحادی بھی کہتے ہیں وہ بات نہیں سن رہے۔ وہ عوام کو کیا جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے گھر بنانے کے خواب چکنا چور ہو گٸے لیکن جعلی وزیراعظم جلسوں میں للکارتا پھرتا ہے۔ عمران نیازی سن لو میری بات، تمہاری باتیں ہم نے چار سال سن لیں۔ اسلام آباد کی انتظامیہ کو تنبیہ کرتا ہوں کہ اگر انھوں نے غیر قانونی حربہ آزمایا تو اسے کٹہرے میں لاٸیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ اس کی باتوں کو ایک کان سے سنیں دوسرے سے نکال دیں۔ اتحادی بھی اس بات کو باریک بینی سے محسوس کرتے ہیں کہ عوام کیا چاہتے ہیں۔ اتحادی بہت جلد پاکستانی عوام کی رضا دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال عمران خان نے ڈھونگ رچای، یہ ڈھونگی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی اپنے فنڈز کا حساب مانگ لیا ہے۔ سات سال سے فارن فنڈنگ کیس التوا میں ہے۔ آپ کیوں التوا چاہتے ہیں تاکہ آپ کی حقیقت سامنے نہ آٸے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کا کچا چٹھا کھلا تو عمران نیازی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوگا۔ میں راز کی باتیں نہیں کھول سکتا مگر اس کی جماعت کے کتنے لوگ ہیں جو علم بغاوت بلند کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران حکومت کے دن گنے چکے ہیں۔ جب سینیٹ میں ووٹ خریدے تو کیا وہ ہارس ٹریڈنگ نہیں تھی۔ ہم اسے کٹہرے میں لاٸیں گے کہ ایک کروڑ نوکریاں اور گھر کہاں گٸے۔ میڈیا عمران نیازی کو بے نقاب کرے یہ عین ثواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اعلی اور وزارت عظمی پاکستان کی سالمیت کے آگے بہت چھوٹے ہیں۔ اس وقت پاکستان کو خطرات لاحق ہیں اور معیشت تباہ ہے۔ ہمارا حدف یہ ہے کہ عمران نیازی سے چھٹکارا ہو۔ کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ وہ سارے مساٸل حل کریں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو بثھا کر طے کریں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔