ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور (پبلک نیوز) راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس کا ایک اور شکار، ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی عبدالستار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

عبدالستار کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی منظوری سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی عبدالستار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس میں کمشنر راولپنڈی سمیت متعدد افسران کو عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اینٹی کرپشن پنجاب کو راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سے متعلق معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں نام آنے پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری استعفی دے دیا، ایک بیان میں انہوں نے کہا انکوائری کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، جب تک نام کلیئر نہیں ہوجاتا عہدے پر نہیں رہوں گا، زلفی بخاری نے انکوائری ٹیم کی اہلیت پر بھی سوال اٹھا دیا، انہوں نے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔