ویب ڈیسک: سوات میں بحرین کے علاقہ اریانی میں بوڑھے شخص سے شادی نہ کرنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے 20 سالہ بہن کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی نے 60 سالہ بوڑھے شخص شادی سے انکار کیا تھا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بہن کے انکار پر بھائی نے اسے قتل کیا اور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔