طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں مزید 2 ملزم گرفتار

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں مزید 2 ملزم گرفتار

(ویب ڈیسک )  خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں مزید 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے دو مزید ملزم گرفتار کرکے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالہ کردئیے۔ او سی یو کا کہنا ہے کہ   گرفتار ملزمان میں ثمر گل اور شیراز خان شامل ہیں ، دونوں ملزموں کو خیبر پختونخواہ سے گرفتار کیا گیا۔

  او سی یو کے مطابق  دونوں ملزموں نے گرفتار شوٹرز اظہر اور الیاس کو پناہ دی تھی ۔ 

تفتیش میں انکشاف  ہوا ہے کہ   مفرور ملزم عارف نے اظہر اور الیاس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کے پاس بھیجا تھا۔ اکرم خان نے دونوں شوٹرز کو خیبر پختوخواہ ثمر اور شیراز کے پاس بھیجا تھا۔

ذرائع او سی یو کا کہنا ہے کہ  پولیس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کی بھی تلاش ہے ۔ 

واضح رہے کہ  گرفتار ملزموں سے "پینل آف آفیسرز" تفتیش کررہے ہیں۔

Watch Live Public News