حنا جاوید کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کا انکشاف

حنا جاوید کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کا انکشاف
کیپشن: حنا جاوید کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کا انکشاف

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں حنا جاوید کے قتل کو مبینہ طور پر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا۔

آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز کے مطابق 20 اگست کو حنا جاوید کے قتل کے بعد ابتدائی طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی کہ گھر میں چور داخل ہوئے ہیں، تاہم پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو خاتون کی لاش واش روم سے برآمد ہوئی۔

آر پی او کے مطابق واقعے کی شفاف اور مؤثر تفتیش کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ مقتولہ کے شوہر اور گھریلو ملازم کو گرفتار کرکے تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تفتیش کے دوران مقتولہ کے سسر کے خلاف بھی کوئی قابلِ اعتماد ثبوت سامنے آیا تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔

بابر سرفراز کا کہنا تھا کہ فی الحال کیس سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی جاسکتیں کیونکہ بعض شواہد اور تفتیشی پہلو منظر عام پر آنے سے تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں۔

Watch Live Public News